امریکا کی جانب سے ملٹی راکٹ سسٹم حمارس یوکرین پہنچ گیا

کیف (92 نیوز) - روس اور یوکرین جنگ میں مزید شدت کا امکان ہے۔ امریکا کی جانب سے ملٹی راکٹ سسٹم حمارس یوکرین پہنچ گیا۔
ملٹی راکٹ سسٹم کی رینج 70 کلو میٹر ہے۔ یوکرین نے ڈونباس کی لڑائی کے لیے اس سسٹم کا مطالبہ کیا تھا۔ ملٹی راکٹ سسٹم اس سے پہلے امریکی توپوں ایم 777 کے مقابلے میں دگنی رینج کا حامل ہے۔ یوکرین کو امید ہے کہ وہ ملٹی راکٹ سسٹم کے بعد روس کی گولہ باری کا بھرپور جواب دے سکتا ہے۔
یوکرینی وزیر دفاع کہتے ہیں گرمیوں کا موسم روس کے لیے زیادہ گرم ثابت ہو گا۔