Tuesday, April 23, 2024

امریکا کی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید

امریکا کی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید
April 12, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن میں بھارتی وزراء کے ساتھ ہونے والی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ بھارت میں کچھ عہدیداروں کے ذریعے کی جانے والی، ’’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘‘ پر اپنی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’ہم جمہوری اقدار اور (انسانی حقوق کی) جیسی مشترکہ اقدار پر اپنے بھارتی شراکت داروں کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرتے رہتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے ہم بھارت میں ہونے والی ایسی بعض حالیہ پیش رفتوں کی نگرانی کر رہے ہیں، جن میں بعض حکومتی، پولیس اور جیل حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان اہم مسائل کے علاوہ بھی بہت سے ایسے کلیدی پہلو ہیں، جن پر بھارت کے ساتھ بات چيت ہوئی ہے اور ان پر تعاون کے لیے توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انٹونی بلینکن کی گفتگو کے دوران بھارتی وزیر خارجہ اور دفاع بھی موجود رہے مگر کوئی ردعمل نہیں دیا۔