ایریزونا (92 نیوز) - امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کو برتری حاصل ہو گئی۔
ری پبلکنز نے 209 نشستیں حاصل کر لیں۔ ڈیموکریٹس کی 192 نشستیں رہیں۔ ری پبلکنز کو سادہ اکثریت کے لیے مزید 9 نشستیں درکار ہیں۔ سینیٹ میں نے 49 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ ڈیموکریٹس نے 48 نشستیں جیت لیں۔
ریاست ایریزونا اور نیواڈا کے نتائج کا انتظار ہے۔ واضح اکثریت حاصل نہ کرنے پر جارجیا میں 6 دسمبر کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔ ریاست ایریزونا میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی کو ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے فراڈ کا ثبوت قرار دے دیا۔