Friday, April 26, 2024

امریکا کے مڈ ٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں برتری حاصل

امریکا کے مڈ ٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں برتری حاصل
November 14, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا کے مڈ ٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں برتری حاصل ہوگئی۔ ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں 50 نشستیں ملیں اور ری پبلکنز نے 49 سیٹیں حاصل کیں۔

امریکی مڈ ٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں برتری حاصل کرلی۔ حکمران جماعت ڈیموکریٹس نے نیواڈا میں کامیابی کے بعد سینیٹ میں 50 نشستیں جیت لیں۔ ری پبلکنز سینیٹ میں 49 نشستیں حاصل کر سکے۔

جارجیا کی سینیٹ نشست کا مقابلہ ابھی باقی ہے جہاں 6 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ سینیٹ میں 50-50 نشستیں برابر ہونے کی صورت میں نائب صدر کمیلا ہیرس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 212 نشستیں حاصل کر لیں جبکہ ری پبلکنز کو ایوان نمائندگان میں برتری کیلئے مزید سات نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔