Saturday, May 11, 2024

امریکا کے ایک اور اسکول میں فائرنگ، 21 افراد ہلاک

امریکا کے ایک اور اسکول میں فائرنگ، 21 افراد ہلاک
May 25, 2022 ویب ڈیسک

ٹیکساس (92 نیوز) - امریکا کے ایک اور اسکول میں فائرنگ سے 21 افراد ہلاک ہو گئے جس میں 18 طلبہ اور 3 ٹیچر شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 18 سالہ نوجوان  اوولڈے کے روب ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی گولی مار دی جس  کی شناخت سیلواڈور راموس کےنام  سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور نے اپنی دادی کو گولیاں مار  کر قتل کر دیا تھا ۔

فائرنگ کے بعد قوم سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب گن لابی سے نمٹا جائے۔ ہمیں اسلحہ  کے  کنٹرول کیلئےقانون  سازی  کرنا ہو گی ۔

دوسری طرف جنوبی ٹیکساس کالج آف لا کے پروفیسر کینتھ ولیمز  اور کرمنل لائرزوویاں  کنگ کا کہنا ہے کہ  بندوق امریکی ثقافت  کا حصہ ہے اور اس حوالے سے قوانین کو تبدیل کرنا مشکل ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی نیویاک میں ایک سفید فام نے سپرمارکیٹ میں نسل پرستانہ حملے کے دوران فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔