Sunday, May 19, 2024

امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا، قرض کی حد پر ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس میں معاہدہ طے

امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا، قرض کی حد پر ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس میں معاہدہ طے
May 28, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا، امریکی قرض کی حد پر ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس میں معاہدہ طے پاگیا۔

اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن وفاقی اخراجات میں کٹوتی پر رضامند ہوگئے، اسپیکر کیون میکارتھی کہتے ہیں امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیا، معاہدے کے تحت قرض کی حد کو دو سال کے لیے بڑھایا جائے گا، دو سال کے دوران وفاقی حکومت اخراجات کو محدود کیا جائے۔

بائیڈن اور میک کارتھی کے درمیان اس معاہدے پر بات چیت کے لیے فون پر 90 منٹ بات چیت ہوئی، امریکی کانگریس میں وفاقی حکومت کے قرض کے بل پر ووٹنگ بدھ کو ہوگی۔