Thursday, March 28, 2024

امریکا کے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے عمران خان کا صدرمملکت کو خط

امریکا کے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے عمران خان کا صدرمملکت کو خط
April 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عمران خان نے مبینہ امریکی دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کیلئے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے  صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے امریکی سازش کا  مقصد مجھے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹانا تھا۔ یہ ایک نہایت سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے ۔ خفیہ مراسلے میں درج اس سازش کے باعث ڈپٹی سپیکر نے معاملے کی مکمل تحقیقات تک تحریک عدمِ اعتماد پر کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت نہ دی۔ کیا عدالت عظمیٰ کو تحریک عدمِ اعتماد پر رائے شماری سے قبل مراسلے کے مندرجات کا جائزہ نہیں لینا چاہئے تھا؟ عمران خان نے استدعا کی کہ  چیف جسٹس مراسلے کے بیرونی سازش پر مشتمل مندرجات کا جائزہ لیں اور سازش کے کرداروں کے تعین کیلئے کمیشن  تشکیل دے لر کھلے عام معاملے کی تحقیقات کرے۔

عمران خان نے خط میں  مزید کہا  ہے کہ  ایوانِ صدر اور عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے معاملے پر خاموشی سے عوام میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ عوام منتخب حکومت کیخلاف بیرونی سازش پر انصاف کیلئے صدر مملکت اور عدالت عظمی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔