Thursday, April 25, 2024

امریکا کے افغان طالبان کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات منسوخ

امریکا کے افغان طالبان کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات منسوخ
March 26, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات منسوخ کر دئیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے امریکا نے طالبان کے ساتھ اقتصادی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات طے کئے تھے۔ افغانستان میں لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر مذاکرات منسوخ کئے گئے۔ طالبان کا لڑکیوں کے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا فیصلہ مایوس کن ہے ۔ مذاکرات آج ہفتے اور اتوار کو قطر میں ایک کانفرنس کے موقع پر ہونے تھے ۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شامل ہو نگے۔