Sunday, September 8, 2024

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 2.5 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 2.5 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
January 20, 2023 ویب ڈیسک

ڈیووس (92 نیوز) - امریکا نے یوکرین کیلئے مزید 2.5 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کر دیا۔ یوکرین کو ائیر ڈیفنس اور مسلح گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 59 براڈلی فائٹنگ وہیکلز اور 90 اسٹرائیکر آرمرڈ پرسنل کیریئرز فراہم کی جائیں گی۔ امدادی پیکیج میں ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم (HIMARS) کیلئے مزید بارود، 8 اوینجر ائیر ڈیفنس سسٹم، 10 ہزار آرٹلری راؤنڈز اور 2 ہزار اینٹی آرمر راکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ برس فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک امریکا کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مد میں 27.4 ارب ڈالرز امداد دی گئی ہے۔