Thursday, March 28, 2024

امریکا کا یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والا راکٹ سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

امریکا کا یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والا راکٹ سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ
May 27, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والا جدید راکٹ سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

امریکی میڈیا کے  مطابق  امریکا جدید ترین راکٹ سسٹم   یوکرین کو دینے کی منظوری کیلئے  تیاری کر رہا ہے  ۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والے  ہتھیار یوکرینی  حکام     کی خواہش  پر دیے جا رہے ہیں ۔ سسٹم بھیجنے  کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔

یوکرینی صدر بھی مغربی اتحاد سے  راکٹ سسٹم یا ایم ایل آر ایس فراہم کرنے کی درخواست  کر چکے ہیں۔ یوکرین نے ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم  حمارس بھی  مانگ رکھا ہے۔ حمارس ہلکے سسٹم ہلکے  پہیوں والا سسٹم ، گولہ  بارود کی کئی اقسام فائر کر سکتا ہے۔