امریکا کا یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان
واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیا۔
فوجی امدادی پیکج میں فضائی دفاعی سازو سامان ، ہاک ائیر ڈیفنس سسٹم کے لیے میزائل شامل ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق اسٹنگر میزائلوں کے ساتھ امریکی ایونجر ایئر ڈیفنس سسٹم بھی امدادی پیکج میں شامل ہے۔
روسی حملے کے بعد سے امریکا یوکرین کے لیے اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد کا اعلان کرچکا ہے۔ یورپی یونین نے بھی یوکرین کو اگلے سال باقاعدہ ادائیگیوں کے ساتھ تقریباً اٹھارہ ارب یوروز پر مشتمل مالی امداد کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ جنگ سے تباہ حال اس ملک کو توانائی اور صحت کی دیکھ بھال کے اپنے مراکز چلانے اور تنخواہوں اور پنشن کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں مدد ملے۔