Thursday, April 18, 2024

امریکا کا یوکرین کے لیے 150 ملین ڈالر کے نئے پیکیج کا اعلان

امریکا کا یوکرین کے لیے 150 ملین ڈالر کے نئے پیکیج کا اعلان
May 7, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے یوکرین کے لیے 150 ملین ڈالر کے نئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی امداد کے لیے ایک اور پیکیج  بھی دیا جائے گا جو یوکرین کو اضافی گولہ بارود اور دیگر دفاعی سامان فراہم کرے گا۔ امریکی صدر نے کانگریس سے مزید امداد کے لیے فنڈنگ کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع یوکرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کیف گئے تھے۔ ملاقات میں یوکرینی صدر نے امریکا نے مزید اسلحہ مانگا تھا جبکہ نیٹو روسی حملوں خوف سے یوکرین کو بھاری اسلحہ فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔

یوکرین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع ایک ساتھ کیف گئے تھے ۔ صدارتی دفتر میں ملاقات کے دوران انٹونی بلنکن اور لائیڈ آسٹن نے صدر زیلنسکی کو امریکا کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ روس سے مقابلہ کیلئے یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کئے جائیں۔