Saturday, May 4, 2024

امریکا کا صومالیہ میں الشباب رہنماء کو ہلاک کرنیکا دعویٰ

امریکا کا صومالیہ میں الشباب رہنماء کو ہلاک کرنیکا دعویٰ
October 4, 2022 ویب ڈیسک

بوساسو، صومالیہ (92 نیوز) - امریکا نے صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں گزشتہ ہفتے فضائی حملے میں الشباب کا رہنما عبدالاہی نادر مارا گیا۔

افریقہ میں امریکا کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب میں جلیب کے قریب فضائی حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب صومالیہ کی حکومت کے مطابق عبداللہی نادر القاعدہ سے منسلک الشباب کے شریک بانیوں میں سے تھا۔

الشباب نے امریکی حملے میں اپنے رہنماء کے مارے جانے کی خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔