Wednesday, May 1, 2024

امریکا کا سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار

امریکا کا سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار
November 2, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی جیک سلوان کا کہنا ہے امریکا کو سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش ہے۔ ایرانی دھمکیوں پر ملٹری اور فوجی ذرائع سے سعودی عرب سے مستقل رابطے میں ہیں۔ خطے میں اپنے مفادات اور شراکت داروں کے دفاع کے اقدامات سے گریز نہیں کریں گے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی دھمکیوں کی انٹیلیجنس امریکا سے شیئر کی ہے۔ ایرانی دھمکیوں میں سعودی عرب میں اہداف پر ممکنہ حملے کی وارننگ دی گئی ہے۔