Saturday, April 20, 2024

امریکا کا نصف صدی بعد چاند پر دوبارہ قدم رکھنے کا منصوبہ

امریکا کا نصف صدی بعد چاند پر دوبارہ قدم رکھنے کا منصوبہ
November 17, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے نصف صدی بعد چاند پر دوبارہ قدم رکھنے کا منصوبہ بنا لیا۔

ناسا اگلے 10 برس کے دوران پہلے سے زیادہ پیچیدہ کاموں  کی ایک سیریز کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں چاند پر زیادہ پائیدار طریقے سے انسانوں کا رہنا، رہائش گاہوں کی تعمیر اور خلائی گاڑیوں کا زیادہ استعمال ممکن ہو سکے۔ اسی ضمن میں ناسا نے انسانوں کو  چاند پر لے جانے  کیلئے  خلائی جہاز روانہ  کیا ہے۔

اورین کیپسول نامی اس جہاز کی لمبائی 100 میٹر ہے۔ خلائی جہاز  کی اس مخصوص پرواز میں کوئی انسان موجود نہیں  تھا ۔ بدھ کے روز پہلی دو کو ششوں کے بعد تیسری بار اس  پرواز کو روانہ کیا گیا۔

اس   پرواز  کو کامیاب بنانے پر ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن کی بھی تعریف  کی جارہی ہے۔ اورین کیپسول کو چاند کے درست راستے پر لے جانے کے لیے راکٹ کو خلا میں کئی کام کرنے پڑے۔