Thursday, April 25, 2024

امریکا کا کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف

امریکا کا کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف
April 6, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کر لیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان سے متعلق سفری ہدایت میں ترمیم کر دی اور کورونا کے حوالے سے زیادہ احتیاط برتنے کے الفاظ ہٹا دئیے۔ امریکا نے پاکستان کی آبادی کے اسی فیصد حصے کی مکمل ویکسی نیشن کا اعتراف بھی کیا۔

سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ پر ٹریول ایڈوائزری میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو ہائی رسک کیٹیگری ون میں شمار کیا جاتا تھا۔