Friday, April 26, 2024

امریکا کا چین کے خلاف معاشی محاذ مزید گرم کرنے کا فیصلہ

امریکا کا چین کے خلاف معاشی محاذ مزید گرم کرنے کا فیصلہ
October 8, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے چین کے خلاف معاشی محاذ مزید گرم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

امریکا نے چین کی چپ اور سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کیا۔ بائیڈن انتظامیہ نے برآمدی کنٹرول کے لیے نئے قوانین متعارف کرا دیئے ۔ چین کو امریکا سمیت دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر چپس سے الگ کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکی اقدامات کا مقصد  چین  کی تکنیکی اور فوجی ترقی کو سست کرنا ہے۔ چین کو ٹیکنالوجی کی ترسیل میں 1990 کے بعد بائیڈن انتظامیہ کی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔