امریکا کا افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلہ بڑا المیہ ہے۔ زلزلہ کے باعث افغانستان میں سنگین انسانی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔ قدرتی آفت پہلے سے سنگین انسانی صورت حال کو بڑھا رہی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ متاثرہ افراد کی مدد کےلیے ٹیمیں افغانستان بھیج رہے ہیں۔
The earthquake in Afghanistan is a great tragedy, adding to an already dire humanitarian situation. We grieve for all the lives lost and the hardships Afghans continue to face. The U.S. is working with our humanitarian partners to send medical teams to help those affected.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) June 22, 2022