Saturday, May 18, 2024

امریکا کا افغانستان کے لئے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان

امریکا کا افغانستان کے لئے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان
January 12, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے افغانستان کے لئے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان سلامتی کو نسل کے مطابق انسانی امداد غیر سرکاری تنظیموں کو دی جائے گی۔ اقوام متحدہ نے دنیا سے افغانستان کے لئے 5 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔

یواین ایڈ چیف مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے افغانستان میں انسانی بحران سنگین ہو چکا ہے۔ افغانستان میں ایک مکمل انسانی تباہی آنے والی ہے۔ دنیا افغان عوام کے لئے دروازے بند نہ کرے ۔ فوری امداد نہ ملی تو 10 لاکھ بچے بھوک کا شکار ہو جائیں گے۔ بیماری، غذائی قلت اور موت کو روکنے میں ہماری مدد کریں۔

مارٹن گریفتھس نے کہا رواں سال 47 لاکھ افراد اور 11 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہو نگے۔ 40 سال سے مصائب کے شکار افغانیوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔ لاکھوں بچے اسکول جانے سے محروم ، کسان خشک سالی سے متاثر ہیں۔