Friday, April 19, 2024

امریکا چین کو دھمکانا بند کرے، یا پھر تصادم کا خطرہ مول لے، چینی وزیر خارجہ

امریکا چین کو دھمکانا بند کرے، یا پھر تصادم کا خطرہ مول لے، چینی وزیر خارجہ
March 8, 2023 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا چین کو دھمکانا بند کرے، یا پھر تصادم کا خطرہ مول لے

بیجنگ میں پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو چین سے متعلق اپنا مسخ شدہ رویہ تبدیل کر نا ہو گا۔ لگتا ہے یوکرین بحران کو ایک نادیدہ ہاتھ چلا رہا ہے۔ یوکرین جیسے بحران کو ایشیا میں نہیں دہرایا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بحرالکاہل ہند میں مخصوص گروپ بنانے میں مصروف ہے۔ گروپ بندیوں سے خطے کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ موجودہ ہنگامہ خیز دور میں چین روس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرے گا۔