Thursday, April 25, 2024

امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمن رہنماؤں کا ایران جوہری معاہدےکی بحالی پر تبادلہ خیال

امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمن رہنماؤں کا ایران جوہری معاہدےکی بحالی پر تبادلہ خیال
August 22, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمن رہنماؤں نے ایران جوہری معاہدےکی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔

جو بائیڈن، بورس جانسن، ایمانوئل میکرون اور اولاف شولز کے درمیان بات چیت ہوئی، وائٹ ہاؤس کے مطابق جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے ایران کے ردِعمل کا مطالعہ کررہے ہیں۔

ایران کی علاقائی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے بھی تبادلہ خیال ہوا، مشترکہ کوششوں میں زیادہ توجہ یوکرین پرمرکوزکی گئی۔ مشرق وسطیٰ میں شراکت داروں کی حمایت کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔