Saturday, July 27, 2024

امریکا اور طالبان میں دوحا معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کا باقاعدہ آغاز

امریکا اور طالبان میں دوحا معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کا باقاعدہ آغاز
September 20, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا اور طالبان کے درمیان دوحا معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

افغان حکومت نے امریکی انجینیئر مارک فریچس کو امریکی حکام کے حوالے کردیا۔ قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل ائیرپورٹ پر امریکی شہری مارک فریچس کو امریکی اہلکاروں کے حوالے کیا جبکہ امریکی اہلکاروں نے طالبان رہنما حاجی بشیر نورزئی کو طالبان کے حوالےکیا۔

حاجی بشیر نورزئی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 17 سال سے امریکی جیل میں قید تھے۔ امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے امریکی انجینئر کی وطن واپسی کی تصدیق کردی ہے۔