Wednesday, April 24, 2024

امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات طے، ملاقات چودہ نومبر کو ہو گی

امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات طے، ملاقات چودہ نومبر کو ہو گی
November 11, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات طے پا گئی۔ جی ٹوئنٹی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات چودہ نومبر کو ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے کہا کہ امریکی صدر ملاقات کے دوران چین کے ساتھ تعلقات کے لیے بنیاد ڈالنے کی امید رکھتے ہیں لیکن وہ تائیوان اور انسانی حقوق پر امریکی خدشات پر قائم ہوں گے جہاں وہ صدر بننے کے بعد پہلی بار چینی صدر شی جن پنگ سے آمنے سامنے بات چیت کریں گے۔

امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام نے کہا کہ ملاقات کا کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں ہو گا جو کہ مخصوص معاہدوں کی توقعات کے مطابق نہیں ہو رہی۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن کا خیال ہے کہ تعلقات کے لیے راہ ہموار کرنا ضروری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسے اصول ہوں جو ہمارے درمیان مقابلے کو پابند کرتے ہوں۔

افسر نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے صدر جو بائیڈن ہمارے بہت سے دیرینہ خدشات بشمول چین کی ایسی سرگرمی جس سے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو خطرہ ہو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے معاملات پر بات کریں گے۔