Friday, April 19, 2024

امریکا اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پر اختلافات برقرار

امریکا اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پر اختلافات برقرار
June 11, 2022 ویب ڈیسک

سنگا پور (92 نیوز) - امریکا اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں۔

چینی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی ہم منصب کے ساتھ بات چیت اچھے انداز میں ہوئی۔ اس حوالے سے چینی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ چینی وزیر دفاع نے تائیوان سے متعلق بیجنگ کے واضح موقف کا اعادہ کیا۔

چینی وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع نے واضح کیا کہ چین تائیوان کی آزادی کی کسی بھی سازش کو ناکام بنا دے گا اور چین ملکی اتحاد کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔

اس ملاقات میں امریکا نے چین سے تائیوان کے معاملے پر عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کیا۔