Monday, May 6, 2024

امریکا اور برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی روس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

امریکا اور برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی روس پر نئی پابندیاں عائد کر دی
February 25, 2022 ویب ڈیسک

اوٹاوا (92 نیوز) امریکا اور برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی روس پر نئی پابندیاں عائد کر دی۔ امریکا اور برطانیہ نے ان کے ملکوں میں موجود روسی اثاثے بھی ضبط کر لئے۔

امریکا اور اس کے اتحادی یوکرائن پر حملے کے بعد روسی کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے۔ پابندیاں لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

کینیڈا نے بھی روس پر پابندیاں سخت کر دیں۔ روس کے 58 اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کی۔ ایکسپورٹ پرمٹ بھی کینسل کر دیئے گئے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ روس عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔ اب روس کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ امریکا نے روس کی حمایت کرنے پر بیلاروس کے 24 افراد پر پابندی لگا دی ہے۔ روسی بینکوں کے 10 کھرب ڈالر بھی منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر بائیڈن کہتے ہیں روسی صدر پر بھی پابندیاں لگائیں گے جی سیون ممالک روس کے ساتھ ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور ین جیسی کرنسیوں میں کاروبار بند کر دیں گے۔

برطانیہ نے بھی روس کے 100 افراد اور کمپنیوں کے برطانیہ میں اثاثے منجمد کر دیئے۔ روسی کمپنیوں کے برطانیہ سے فنڈز جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔