Thursday, April 25, 2024

امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا

امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا
October 2, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں علاقائی ملک نے ثالثی کرائی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے ایرانی نژاد امریکی تاجر سیامک نمازی کو رہا کر دیا۔ سیامک نمازی جاسوسی کے الزام میں سات سال سے ایران میں قید تھے، اقوام متحدہ کے سابق اہلکار باقر نمازی کو بھی رہا کر دیا گیا۔

ایران نے امریکا میں قید ایک درجن سے زیادہ ایرانیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، امریکا ایران کے منجمد کے گئے اربوں ڈالر کے اثاثے جلد جاری کردے گا۔

امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کرانے والے ملک کا نام نہیں بتایا گیا، امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں تمام امریکیوں کی آزادی کو محفوظ بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔