Thursday, April 25, 2024

عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا حکم

عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا حکم
June 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق شہری عبدالاحد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج صبح  فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سرکاری وکیل نےعدالت کو بتایا کہ عامر لیاقت کے ورثا پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے۔ ورثا کہتے ہیں پوسٹ مارٹم کرانے سے ان کے والد صاحب کی روح کو تکلیف پہنچے گی۔ ورثا کہتے ہیں کہ انہیں عامر لیاقت کے اچانک موت پر کسی پر شک نہیں ہے۔

پولیس نے رپورٹ میں بتایا کہ پولیس سرجن کے مطابق جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیتے موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکتی۔ درخواست گزار شہری کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی موت پر شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں۔ اس لئے پوسٹ مارٹم کروانا ضروری ہے۔