عامر خان کا وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ

کراچی (92 نیوز) - ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کا وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا۔
رہنماء ایم کیو ایم بولے کہ وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں، ان کو اعتماد میں لیں۔ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور ٹائم دیں کہ ایک دو ماہ میں الیکشن کرا دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو چور ڈاکو کہنے کااختیار ہم کو نہیں صرف عدالتوں کو ہے، سندھ حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانے گی تو احتجاج کا راستہ تو کھلا ہے۔