Thursday, March 28, 2024

امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان

امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان
January 7, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ارکان پنجاب اسمبلی کا ہم اجلاس ہوا۔ عمران خان نے اس موقع پر اعتماد کے ووٹ اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سازشی ٹولہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے، انہیں معلوم ہے کہ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کے لیے عوام کے پاس جائیں گے۔ ملک کے مسائل کا حل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے۔