Wednesday, April 24, 2024

امپورٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل رہا، 48 گھنٹے میں اہم فیصلے ہونگے، شیخ رشید

امپورٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل رہا، 48 گھنٹے میں اہم فیصلے ہونگے، شیخ رشید
May 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے امپورٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل رہا، 48 گھنٹے میں اہم فیصلے ہونگے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی، اتحادی حکومت میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہوچکی ہے، حکومت دے کر آصف زرداری نے نوازشریف سے بدلہ لیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جس نے ماسٹر پلان بنایا اسے بھی علم نہیں تھا کہ عمران خان اتنا مقبول ہوجائے گا۔ 20 مئی کوعمران خان ملتان میں لانگ مارچ کااعلان کریں گے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ، ایف آئی اے میں کیسز ختم ہونے کا کام جاری ہے، کرائے کے لوگوں کے ذریعے شہباز، حمزہ اور فریال کے کیسز ختم کئے جائیں گے۔

ادھر وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کا شیخ رشید کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ فریال تالپور کے خلاف جھوٹے ریفرنس عمران خان کی ہدایت پر بنائے گئے۔ شیخ رشید نے ریلوے کو دشمن سمجھ کر لوٹ کر برباد کر دیا۔