Thursday, April 25, 2024

امپورٹڈ حکومت موت کے کنوئیں کے سرکس میں ناچ رہی ہے، شیخ رشید

امپورٹڈ حکومت موت کے کنوئیں کے سرکس میں ناچ رہی ہے، شیخ رشید
June 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں امپورٹڈ حکومت موت کے کنوئیں کے سرکس میں ناچ رہی ہے۔

منگل کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ شیخ رشید نے کہا آصف زرداری سے شہباز شریف تک تمام کیسز کا ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ غریب بد حال اور دل برداشتہ ہو گیا ہے، وزیرخزانہ عنقریب دوسری مرتبہ پیٹرول اوربجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں،انہوں نے کہا آج قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں سٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، ترسیلات زر اورزرمبادلہ کے ذخائر نیچے آ گئے، اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقاء کا ہے۔