امپورٹڈ حکومت ملک کی تباہی کا سبب بن رہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ امپورٹڈ حکومت ملک کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔
سوموار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ چکے، جو تشویشناک ہے۔ مزید بولے کہ ایک طرف ان کے کیسز اور دوسری طرف غریب کا راشن ختم ہو رہا ہے، مسائل کے حل کیلئے فوری الیکشن کا اعلان کیا جائے۔
دوسری جانب اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کے پاؤں پڑنے کے باوجود بھی آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہی۔ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا ابھی فائنل نہیں ہوا، حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے۔
ادھر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بولے ڈالر روز تاریخ رقم کررہا ہے، مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی، عوام کی کسی کو فکر نہیں۔