اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے۔
جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں، اتوار کی شام 9 بجے عمران خان کی کال پر لال حویلی میں ان کا خطاب سنیں گے۔
امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے۔یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہی۔یہ 1 درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں۔عوام ان کے چہرے دیکھ کر ٹی وی چینل بدل دیتے ہیں۔اتوار کی شام 9بجے عمران خان کی کال پر لال حویلی ان کا خطاب سنیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 17, 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں، ڈالر 210 پر اور حوالہ 220 پر آ گیا ہے، جس دن ان کے کیس ختم ہو گئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے۔ ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں، اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے، لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آ رہے۔
اگر شام سات بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے۔معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔امریکن ایمبیسڈر آ چکا ہے اور چائینہ کا ایمبیسڈر جا چکا ہے۔ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 17, 2022
شیخ رشید بولے کہ اگر شام سات بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے، امریکن ایمبیسڈر آ چکا ہے اور چائینہ کا ایمبیسڈر جا چکا ہے، ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔