اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، انکی نااہلیوں کی قیمت عوام کو چکانا پڑ رہی ہے۔
جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی کے مہینے میں پٹرول پر سبسڈی دینے کے ذمہ دار یہ ہیں ہم نہیں، ان کی نااہلیوں کی قیمت عوام کو چکانا پڑ رہی ہے۔ مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر بھی آئے روز قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔
فرخ حبیب بولے کہ این آر او ٹو کیلئے اچھے خاصے چلتے ملک کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی جانب دھکیلا گیا، موجودہ حکومت پی ڈی ایم، آئی ایم ایف بن چکی ہے۔ امپورٹڈ حکومت روز عوام سے جھوٹ بولتی ہے، ترامیم کے ذریعے نیب کو تالا لگا دیا گیا ہے۔