امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کر سکی، شیخ رشید

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کر سکی۔
شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا امپورٹڈ حکومت صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے۔ غیرملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی ان کا دیا ہے۔ شدید گرمی میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں ۔ مہنگائی پر جماعت اسلامی اور پی اے ٹی کے احتجاج کی حمایت کرتا ہوں۔ منگل کو الیکشن کمیشن جاؤں گا۔
امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کر سکی تو صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے، غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی ان کا دیا ہے۔ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں۔ مہنگائی پر جماعت اسلامی اور PAT کے احتجاج دونوں کی میں حمایت کرتا ہوں۔منگل کو الیکشن کمیشن جاؤں گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 12, 2022