لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔
سوموار کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ حکومت دہشت گردی اور پاک افغان سرحد پر حملے روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، ان کی ساری توانائیاں این آر او ٹو پر مرکوز ہیں۔
میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ایسےمیں جب ہمارے جوان، پولیس اہلکار اور مقامی لوگ روزمرّہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، دہشتگردی کے خطرات اور مغربی سرحد سے کئے جانے والے حملوں میں اضافہ مجرموں کی اس سرکار کے اقوال و افکار (بیانیے) میں جگہ تک
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 19, 2022
عمران خان نے مزید لکھا کہ سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت مستحکم کرنے کا واحد کلیہ انتخابات ہیں جس سے یہ گھبرا رہے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے معیشت کی بہتری کا فارمولا بتا دیا کہ حکومت بیرون ملک کی شاہ خرچیاں بند کرے اور جلد ازجلد جنرل الیکشن کا اعلان کرے۔
پرویزالہٰی کے بیان ردعمل دیتے ہوئے اسدعمر نے کہا ہم پر کسی کا احسان نہیں، ان کا بیان ان کی پارٹی اور پالیسی ہے۔