Monday, May 6, 2024

امریکیوں نے ٹرمپ کا صدر ماننے سے انکار کردیا

امریکیوں نے ٹرمپ کا صدر ماننے سے انکار کردیا
November 11, 2016
نیویارک(ویب ڈیسک)ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح امریکیوں کےلئے  ’’ڈراؤنا خواب‘‘  بن گئی مظاہروں کا سلسلہ امریکا سے نکل کربرطانیہ اور فلپائن تک پھیل گیا ۔ امریکیوں نےٹرمپ کو صدرماننےسےانکار کردیا جبکہ ٹرمپ نےاحتجاج کرنےوالوں کو پیشہ ورقراردیدیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکا کے  نومنتخب صدر کے خلاف  دوسرے روز بھی  شدید احتجاج جاری امریکا کے کئی علاقوں میں  ناراض مظاہرین نے رات سڑکوں پر گزاری۔ سب سے بڑا مظاہرہ  نیو یارک میں ہواجس میں ہزاروں مرد اور خواتین نے شرکت کی مظاہرین ایک زبان ہوکر  ایک ہی نعرہ لگاتےرہے۔ اوک لینڈ ، لاس اینجلس ، کیلی فورنیا سمیت کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کر کے گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے توڑ دیئےاورکئی مقامات پر آگ لگا دی۔ لاس اینجلس ،بالٹی مور اورڈینور میں بھی ٹرمپ کےخلاف لوگ سڑکوں پرآگئے دوسری جانب مظاہروں کا سلسلہ دیگر ممالک تک پھیلنے لگا ہے۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سیکڑوں  طلبا نے ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے خلاف نعرے بازی کی غصیلے نوجوانوں نے ٹرمپ کی تصویر  بھی نذرآتش کی۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتحانے کے باہرمتعدد مظاہرین نے ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیانات کےخلاف  مظاہرہ کیا اورنومنتخب صدرکےخلاف  نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔