Saturday, May 18, 2024

امریکی عوام آج نئے صدر کے ساتھ کانگریس اور سینیٹ کے ارکان کابھی انتخاب کریں گے

امریکی عوام آج نئے صدر کے ساتھ کانگریس اور سینیٹ کے ارکان کابھی انتخاب کریں گے
November 8, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی انتخابات میں رائے دہندگان جہاں نئے صدر کے چناؤ کیلئے مندوبین کا انتخاب کر رہے  ہیں   وہیں وہ  کانگرس کے چار سو پینتیس اور سینیٹ کے چونتیس ارکان کا بھی چناؤ کر  ر ہے  ہیں۔ تفصیلا تکےمطابق امریکی انتخابات صرف نئے صدر کے چناؤ ہی کا نام نہیں بلکہ اس موقع پر ارکان کانگرس اور سینیٹ کی خالی نشستوں پر سینیٹروں کا انتخاب بھی کرتے ہیں اس بار کانگرس کے چار سو پینتیس ارکان کا بھی انتخاب ہو گا امریکا کی موجودہ کانگرس میں ریپبلکن پارٹی کے دو سو چھیالیس جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سو چھیاسی ارکان ہیں اور عام خیال یہی ہے کہ ریپبلکن پارٹی کی کانگرس میں اکثریت برقراررہے گی جبکہ سینیٹ کی چونتیس نشستوں پر ارکان کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے اور ماہرین کا خیال ہے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کو اکثریت مل سکتی ہے موجودہ سینیٹ میں 54ریپبلکن اور 44 ڈیمو کریٹ ارکان ہیں  آج کے انتخاب میں بارہ ریاستی گورنروں کے انتخاب کیلئے بھی ووٹنگ جاری ہے۔