Thursday, March 28, 2024

جرمنی‘ جاپان اور سعودی عرب کا دفاع کرنے کے پیسے ملنے چاہئیں : ٹرمپ

جرمنی‘ جاپان اور سعودی عرب کا دفاع کرنے کے پیسے ملنے چاہئیں : ٹرمپ
September 27, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے صدارتی مباحثے میں کہا ہے کہ ایران کیساتھ ایٹمی معاہدہ بدترین ہے۔ داعش انٹرنیٹ پر ہمیں شکست دے رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ کی تباہ کن صورتحال کی ذمہ دار ہیلری کلنٹن ہیں۔ ہم جرمنی ، سعودی اور جاپان کا دفاع کر رہے ہیں‘ انہیں ہمیں پیسے دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک نیٹو کو اربوں ڈالر امداد دیتا ہے۔ نیٹو کو چاہیے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ہماری مدد کرے۔ انہوں نے کہا ہیلری کلنٹن جیت گئی تو وہ نتائج قبول کر لیں گے۔ ہیلری کا تجربہ بہت ہے مگر وہ برا تجربہ ہے۔