Thursday, April 18, 2024

امریکہ کا انڈین سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کی تصدیق سے پھر انکار

امریکہ کا انڈین سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کی تصدیق سے پھر انکار
October 4, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی بات چیت جاری رکھیں۔ دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے انڈیا کے سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کی تصدیق سے انکار کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت باہمی بات چیت جاری رکھیں۔ امریکہ کی کوشش ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے میں ہیں اور پاک بھارت افواج بھی رابطے بحال رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ تحمل سے کام لیں۔ کشیدگی کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ الزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کا جاری رہنا ضروری ہے۔