اسلام آباد (92 نیوز) - امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کی سربراہی میں سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
وفد میں سعودی وزیر داخلہ، وزیر تعلیم اور سعودی سفیر بھی شامل ہیں۔ وزارت مذہبی اُمور کے عملے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید پاکستان میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔