Friday, April 19, 2024

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل
September 13, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل کردی۔

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے عطیات جمع کرنے کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا پاکستانی ہمارے دینی بھائی ہیں، انکے ساتھ گہرے و تاریخی مراسم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں سمیت تمام غیر ملکی سیلاب زدگان کی مدد کو یقینی بنائیں، سعودی قیادت نے ہمیشہ مسلم ممالک کی مشکل وقت میں مدد کی ہے۔

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ملکی اور غیرملکی سطح پر ہرممکن امداد کے لیے کاوشیں کی جارہی ہیں، ملکی سطح پر فلاحی تنظیمیں اپنی وساطت کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ دوسری جانب غیرملکی سطح پر متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے وزارت خارجہ کی جانب سے کی گئی ٹیلی تھون کے ذریعے ایک کھرب 30 ارب اکٹھے کیے گئے۔ امریکا کی جانب سے 3 کروڑ ڈالر اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں متاثرین سیلاب کیلئے 15 لاکھ پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کیا گیا۔

دوست ممالک بھی متاثرین کی امداد وبحالی میں پیش پیش ہیں، چین، ترکی، یواے ای، قطر کی جانب سے امدادی طیارے بھیجے گئے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرکلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے انفرادی طور پر سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔