Saturday, April 20, 2024

عام انتخابات میں نواز شریف پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، رانا ثنا اللہ

عام انتخابات میں نواز شریف پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، رانا ثنا اللہ
August 17, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کیمونٹی سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور سوالات کے جوابات دیئے۔ قونصلیٹ خانہ پاکستان جدہ میں وزیرخارجہ رانا ثنا اللہ کے ہمراہ سفیر پاکستان امیرخرم راٹھور بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی وزارت داخلہ ملٹری اکیڈیمی کا وزٹ بھی کیا اور داخلی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ملٹری اکیڈیمی کے جنرل کو پاکستان کی دعوت دی ہے اور وہ 29 اگست کو پاکستان آ رہے ہیں۔

 رانا ثناء اللہ نے کہا نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔ پارٹی نے انکو منع کیا ہے اور حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی۔ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ قونصلر جنرل سے بریفنگ لی ہے، مسائل میں پاکستان جا کر پہلی فرصت میں حل کروں گا۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حال کرنا ہمارے اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو فوری حل کی یقینی دہانی کروائی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ اہم تعلقات ہے۔ جھگڑا اس بات کا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کا حق حاصل ہو اور ووٹ کاسٹ کے لیے پاکستان جانے کے بجائے باہر ممالک سے ہی ووٹ ڈالا جائے ۔ صدارتی حکومت ہو تو مسئلہ حال طلب تھا۔ ہمارا جمہوری نظام ہے آن لائن ووٹوں کا کوئی اعتبار نہیں۔ اس میں رد بدل ہو سکتا ہے۔ اوورسیز کے ووٹ کے لیے ہمارے رائے ہے پہلے پاکستان  کا مین سسٹم ٹھیک کیا جائے۔ جب سسٹم مضبوط ہو گا تو اس وقت ووٹنگ کا نظام ہو سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا اوورسیز ملین کے حساب سے پیسے بھج رہیں۔ آپ اپنا ایک نمائندہ اگر ادھر سے سلیکٹ کریں تو وہ بہتر طریقے سے آپکی نمائندگی کرے گا ۔ ہمارے متعلق یہ بات غلط ہے کے ہم ان سے تھوڑی محبت کرتے ہیں۔ یہ بات بالکل غلط ہے۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ہر وہ حق دینا جاتے ہیں جو آپکی ضرورت ہے۔ ہم پاکستان میں الیکشن کا نظام بہتر کر رہے ہیں اور کریں گے۔