Thursday, March 28, 2024

عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم

عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم
July 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دئیے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیئے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست میں متعلقہ فورم پر نہ جانے اور براہ راست سپریم کورٹ آنے پر اعتراضات عائد کئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ  انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دلوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔