Saturday, July 27, 2024

عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے مشاورت کیلئے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کو مدعو کرلیا

عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے مشاورت کیلئے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کو مدعو کرلیا
August 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مشاورت کے لیے ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کی قیادت کو بھی مدعو کرلیا۔

آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، پی ٹی آئی، جے یو آئی ، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے بعد ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کی قیادت کو بھی مدعو کرلیا۔

خالدمقبول اور سراج الحق کو اٹھائیس اگست کو ملاقات کیلئے بلایا گیا، گزشتہ روز نون لیگ نے حلقہ بندیوں کا عمل تیز کرنے ار جلداز جلد الیکشن کرانے کی تجویز دی۔