Friday, October 7, 2022

الیکٹرانک میڈیا ڈائریکٹوریٹ کو مزید فعال بنایا جائے، سیکریٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی

الیکٹرانک میڈیا ڈائریکٹوریٹ کو مزید فعال بنایا جائے، سیکریٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی
August 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی ( سینئر تجزیہ نگار کاشف شمیم صدیقی) سیکریٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی نے کہا ہے کہ   الیکٹرانک میڈیا ڈائریکٹوریٹ کو مزید فعال بنایا جائے۔

سیکریٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی کی زیرِصدارت محکمہ اطلاعات کے الیکٹرانک میڈیا سیکشن کا اجلاس ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن غلام الثقلین اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا معزالدین پیرزادہ نے سیکریٹری اطلاعات کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا ڈائریکٹوریٹ کو مزید فعال بنایا جائے اور سرکاری اداروں کے خلاف بےبنیاد خبروں کی فوری تردید کی جائے۔

عبدالرشید سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا پر حکومتی محکموں اور اداروں کے مؤقف کو فوری طور پر چلانے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے۔ مزید بولے کہ محکموں اور اداروں کے خلاف چلنے والی خبروں پر انکا مؤقف لے کر انہیں ٹی وی چینلز کو بھیجا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ محکموں کے فوکل پرسن اور افسران تعلقات عامہ پر مبنی تشکیل دئیے گئے واٹس ایپ گروپس کو مزید فعال بنائیں۔ محکمہ اطلاعات کا کام میڈیا سے قریبی تعلقات رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو حقائق سے باخبر رکھنا بھی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات سندھ نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات کی تشہیر بھی محکمہ اطلاعات کی اہم ذمہ داری ہے، اگر محکموں کے فوکل پرسن مؤقف دینے میں تاخیر کریں تو میں خود متعلقہ سیکریٹری سے بات کروں گا۔

عبدالرشید سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا اور پریس انفارمیشن سیکشن کے افسران قریبی رابطہ رکھیں تاکہ حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر یقینی بنائی جاسکے۔