Friday, May 3, 2024

الیکشن ضرور ہوگا لیکن پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں گے، مریم نواز

الیکشن ضرور ہوگا لیکن پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں گے، مریم نواز
February 27, 2023 ویب ڈیسک

ساہیوال (92 نیوز) - رہنما پی ایم ایل ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بولیں کہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن پہلے نواز شریف سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ ہوگا، انتخابات سے قبل گھڑی چور فتنہ خان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی باقیات ابھی تک عمران خان کو بچا رہی ہیں، عمران خان آج بھی عدالتوں سے بھا گا ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے آئی ایم ایف سے ڈیل کیا لیکن مہنگائی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا،  نواز شریف نے ملک کو مو ٹر وے کا کا تحفہ دیا، ملک میں انٹر نیٹ کی سہو لت دی، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانامہ بینچ میں پانچ بد نام زمانہ ججز نے نواز شریف کا نااہل کیا نواز شریف کے جانے کے بعد ملک سنبھل نہیں رہا، نواز شریف کی دشمنی میں کیوں پاکستان پر اتنا ظلم کیا، عمران خان کا دوسرا نام  فتنہ خان اور گھڑی چور ہے جبکہ عمران خان تباہی کا دوسرا نام ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا کب تک پاکستان  یوں ہی دائروں میں چکر لگاتا رہے گا، مریم نواز ن لیگ بھاری اکثریت سے اگلا الیکشن جیتے گی پہلے عمران  خان کو کٹھرے میں کھڑا کریں گے پھر الیکشن ہو گا، نواز شریف کو سسلین مافیا، گاڈ فادر جیسے دیے گئے القابات واپس لینا ہوں گے۔