Friday, March 29, 2024

الیکشن وقت پر ہوں گے، میدان لگے گا تو پتہ چل جائے گا، خواجہ آصف

الیکشن وقت پر ہوں گے، میدان لگے گا تو پتہ چل جائے گا، خواجہ آصف
September 18, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے الیکشن وقت پر ہوں گے۔ میدان لگے گا تو پتہ چل جائے گا۔

خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سےگفتگو میں کہا اپوزیشن کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست بدقسمتی ہے۔ یہ موضوع زیربحث نہیں آنا چاہیے۔ پرویزالہٰی کچے دھاگے سے لٹکے ہوئے ہیں جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ نواز شریف سے انصاف ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا ہم انتخابات سے بھاگ نہیں رہے۔ انتخابات آئین کے مطابق تاریخ پر ہونے چاہیے۔ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے۔ نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔ شہباز شریف کی دس ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔ ہماری مشکلات کے حل میں وقت لگے لگا۔