Thursday, March 28, 2024

الیکشن مہم کے دوران حملہ، شبیر گجر اور نذیر چوہان نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

الیکشن مہم کے دوران حملہ، شبیر گجر اور نذیر چوہان نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا
August 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں الیکشن مہم کے دوران حملے کے کیس میں شبیر گجر اور نذیر چوہان نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔

شبیر گجر کا کہنا تھا کہ ہم نے اللہ کی رضا کے لیے نذیر چوہان کو معاف کر دیا، ان کی ضمانت پر اعتراض نہیں۔ عمران خان نے بھی ہمیں کہا کہ اس معاملے پر رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے لیے سیاسی دشمنیاں ختم ہوں۔

کیس کی سماعت  جوڈیشل مجسٹریٹ محمد آصف مصطفائی نے کی۔ مدعی عادل گجر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم اپنا بیان دینا چاہتے ہیں کہ ہمارا راضی نامہ ہو چکا ہے۔

عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔ نذیر چوہان کیخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔