Tuesday, April 23, 2024

الیکشن کمیشن سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول

الیکشن کمیشن سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول
March 8, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئے۔

وارنٹ آئی جی اسلام آباد کی لیگل برانچ کو موصول ہوئے۔ عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایک بار پھر سر جوڑ لیے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ادھر اداروں کے خلاف بیان کے مقدمہ میں کوئٹہ پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔